مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو ایک بار پھر دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا ہے۔امریکی میگزین فوربس نے سال 2016 کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی
جس کے مطابق بل گیٹس
کے اثاثوں کی مالیت 75 ارب ڈالر رہی اور اس طرح وہ
دنیا کے امیر ترین شخصیت قرار پائے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 79.2 ارب ڈالر تھی جس میں رواں برس کمی واقع ہوئی۔